Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، نگلیریا سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

نگلیریا سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 03:23pm
تصویر: پکس بے
تصویر: پکس بے

کراچی میں نگلیریا جرثومے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے، اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریا سے متاثرہ 19 سالہ ظہیر شاہ انتقال کرگیا ہے جو صدر کےعلاقے کا رہائشی تھا۔ مریض کو27 مئی کواسپتال میں داخل ہوا تھا اور28 مئی کو دم توڑگیا۔

اس سے قبل محکمہ صحت سندھ کے مطابق 32 سالہ خاتون قیوم آباد کورنگی کی رہائشی تھیں جنہیں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔

نگلیریا سے دوسری ہلاکت 45 سالہ شخص کی ہوئی جو سرجانی ٹاون کا رہائشی تھا اور پی این ایس شفا اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تینوں افراد کے خاندان سے تفصیلات لی جارہی ہیں جبکہ ان کے رہائشی علاقوں کے واٹر سیمپلز بھی لئے گئے ہیں۔

karachi

Sindh Health Department