ایم کیوایم کیلئے سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی راہ ہموار، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین کی اپنی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خطرے میں پڑگئی ہے، اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان ہیں، جن میں سے 10 پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
اب ایم کیو ایم کےسندھ اسمبلی میں21 ارکان ہیں اور جی ڈی اے کے 14 رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
دوسری جانب وفاق میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سندھ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کا اہم اجلاس بہادر آباد میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حالیہ سیاسی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کراچی میں مردم شماری پر وفاق سے بھی ناراض ہے، مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔
Comments are closed on this story.