Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خطرے میں پڑ گئی

ایوان میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر کے لیے راہیں ہموار ہو گئیں
شائع 28 مئ 2023 03:58pm

تحریک انصاف سندھ کے 10 اراکین سندھ اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد ایوان میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر کے لیے راہ ہموارہوگئی۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے درجنوں رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں، ابھی پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تھا اور دو ہفتے قبل ہی ”آج نیوز“ پر ایک خبر نشر ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے متحرک ہوگئی ہیں، خبر نشر ہونے تکپی ٹی آئی کے 4 ارکان ہی پارٹی سے جدا ہوئے تھے۔

اب پی ٹی آئی کے 10 ارکان اسمبلی اپنی جماعت چھوڑ چکے ہیں، اور ان ارکان کے اسمبلی سے استعفوں کے اعلان کے بعد سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی اپوزیشن لیڈر کی نشست خطرے میں پڑ گئی ہے، جب کہ ایم کیوایم کے لیے راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان تھے، جن میں سے 10 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، اور اس وقت سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 20 ارکان موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے سندھ اسمبلی میں 21 ارکان ہیں، اور جی ڈی اے کے 14رکن بھی ایوان کا حصہ ہیں۔ اور یہ دونوں جماعتیں اتحادی ہیں، تاہم ان میں بھی اختلاقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ لیکن ان اختلافات کے باعث ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کو کوئی خطرہ نہیں، کیوں کہ ان کی سب سے بڑی حریف پی ٹی آئی کی سیٹیں ان سے کم ہوگئی ہیں۔

pti