Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج سورج خانہ کعبہ شریف کے عین اوپر ہوگا

سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا
شائع 28 مئ 2023 10:10am

سعودی وقت کے مطابق آج دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

سعودی فلکیاتی کمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12 بجکر 18 منٹ جب کہ پاکستان کے 2 بج کر 18 منٹ پر سورج عین بیت اللہ شریف کے اوپر ہوگا۔

حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا جس سے کعبے کا سایہ ظاہر نہیں ہوگا جس سے دنیا بھر میں اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باسانی کیا جاسکے گا۔

قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے، یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ٹیکنالوجی سے کم نہیں۔

Masjid al Haram