Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کمشنر کا رضویہ تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھا شہری بازیاب

چھاپے کے وقت ایس ایچ او رضویہ فرار، بازیابی کیلیے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا، ذرائع
شائع 27 مئ 2023 06:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں کمشنر نے رضویہ تھانے پرچھاپہ مار کر حبس بے جا میں رکھے شہری کو بازیاب کروالیا۔ ملیر سے اغوا کیے گئے شخص کے اہل خانہ سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا جارہا تھا۔

سیشن جج سینٹرل کے احکامات پر کمشنر نے رضویہ تھانے پر چھاپہ مار کر شہری کو بازیاب کروا یا۔ چھاپے کے وقت ایس ایچ او رضویہ غلام نبی آفریدی فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہری ریحان کو انیس بیگ، بابل بلوچ اور دیگر نے ملیر میں واقع نجی سوسائیٹی سے اغوا کرکے رضویہ تھانے میں رکھا۔ شہری ریحان احمد کی تھانے میں کسی قسم کی انٹری نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایس ایچ او رضویہ اور پولیس پارٹی نے شہری پر تشدد کیا اور اہل خانہ سے بازیابی کیلیے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ایس ایچ او رضویہ اور پولیس پارٹی اہلخانہ سے ایک ہفتے تک توڑ جوڑ کرتے رہے۔

سینئر وکیل جی ایم بگھیو نے شہری کی بازیابی کیلیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جس کے بعد سیشن جج سینٹرل کے احکامات پر کمشنر نے رضویہ تھانے پر چھاپہ مار کر شہری کو بازیاب کروایا۔

Kidnapping for Ransom

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Police involved in Kidnapping