Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار استاد حامد علی خان کے ساتھ نشست خاص

محفل کے دوران  شرکاء پر ایک سحر سا طاری رہا
شائع 27 مئ 2023 02:09am

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان کے ساتھ نشست خاص کا انعقاد کیا گیا۔

کلاسیکل موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لئے استاد حامد علی خان کا فن ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں سجی نشست خاص کی محفل میں استاد حامد علی خان نے مختلف کلاسیکل راگ اور غزلیں سنا کر حاضرین سے داد سمیٹی۔

استاد حامد علی خان کو سننے کے لیے کلاسیکل موسیقی کے شوقین افراد کی بڑی تعداد کی نشست خاص میں شرکت کی اور محفل کے دوران  شرکاء پر ایک سحر سا طاری رہا۔

خوبصورت محفل میں ایسے راگ الاپے گئے کہ حاضرین جھوم جھوم اٹھے تال ایسی لگی کہ  سب بے خود ہوگئے۔

hamid ali khan