34 ویں نیشنل گیمز : ویٹ لفٹنگ میں ساتویں کی طالبہ نے اعزازی گولڈ میڈل جیت لیا
کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں ساتویں جماعت کی گیارہ سالہ طالبہ نے اعزازی گولڈ میڈل جیت لیا۔
نیشنل گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں وحدت کالونی کوئٹہ کے سرکاری مڈل اسکول کی طالبہ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ساتویں جماعت کی گیارہ سالہ ایمل نے اپنی صلاحیت اور طاقت کے ایسے جوہر دکھائے کہ گولڈ میڈل لینے والی سب سے کم عمر طالبہ بن گئی۔
ایمل کے والد اختر فزیکل ٹریننگ کالج میں وائس پرنسپل کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ والدین کی ایمل کو مکمل سپورٹ حاصل ہے اور اس نے پہلی مرتبہ قومی کھیلوں میں حصہ لیا۔ ایمل نے کم عمری میں صوبے کے لئے میڈل جیت کر ملک بھر میں نام روش کردیا۔
ایمل کے والد کا کہنا ہے کہ یہ اعزازی گولڈ ہے جو ٹیبل میں شامل نہیں ہوگا، یہ نمائشی لفٹ تھی، مستقبل میں میری بیٹی صوبے کا نام روشن کرے گی۔
Comments are closed on this story.