Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

واجبات کی عدم ادائیگی پر ایوب اسٹیڈیم کی بجلی منقطع، نیشنل گیمز کے کئی ایونٹس متاثر

محکمہ کھیل کے ذمہ کیسکو کے 39 لاکھ 14 ہزار 423 روپے واجبات ہیں
شائع 26 مئ 2023 03:06pm

کوئٹہ کے ایوب نیشنل اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جس کے باعث وہاں جاری نیشنل گیمز کے متعدد ایونٹس متاثر ہوگئے۔

محکمہ کھیل بلوچستان کیسکو کا نادہندہ نکلا، اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کوئٹہ کے ایوب نیشنل اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

کیسکو حکام کے مطابق محکمہ کھیل کے ذمہ کیسکو کے 39 لاکھ 14 ہزار 423 روپے واجبات ہیں، اور محکمہ کھیل نے بلوں کی ادائیگی پر ٹال مٹول سے کام لیا، جس وجہ سے اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے ایوب نیشنل اسٹیڈیم میں نیشنل گیمز جاری ہیں، اور بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر نیشنل گیمز کے کئی ایونٹس متاثر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں 19سال بعد نیشنل گیمز ہورہے ہیں، اور 22 مئی کو وزیراعظم شہبازشریف نے 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

ayub stadium quetta

national games