Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عسکری ٹاورحملہ: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اعجازچوہدری کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے
شائع 26 مئ 2023 01:40pm
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری - تصویر/ فائل
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری - تصویر/ فائل

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اعجازچوہدری سے تفتیش درکار ہے، عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

ejaz chaudhary

Pakistan Tehreek Insaf

9 May