Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ماں بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا

خاتون کے شوہرکا انتقال 4 ماہ پہلے ہوا تھا
اپ ڈیٹ 26 مئ 2023 10:59am

کراچی میں مختلف واقعات میں 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ماں اور بیٹے کو قتل کردیا گیا، دونوں کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا، خاتون کے بچے کو پانی میں ڈبو کے مارا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتولہ کی شناخت فائزہ اور بچے کی شناخت 2 سالہ ذوہان کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولہ فائزہ کے شوہر کا 4 ماہ پہلے انتقال ہوا تھا جبکہ گھر میں ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کریانہ اسٹور چلاتا تھا، جس نے 10 سے 15 روز قبل ہی دکان کا افتتاح کیا تھا۔

ڈکیتوں نے لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی، مقتول نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ملزم گولی مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

firing

karachi

shah latif town