Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں آئندہ ماہ ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ صحت کا ایکشن پلان جاری

ہیٹ ویو سے شہری اور دیہی سندھ کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، صوبائی محکمہ صحت
شائع 25 مئ 2023 11:36pm
تصویر بذریعہ اے ایف پی
تصویر بذریعہ اے ایف پی

سندھ میں آئندہ ماہ ہیٹ ویو کا امکان ہے، صوبائی محکمہ صحت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں صوبے میں ممکنہ ہیٹ ویو کا امکان ہے، ہیٹ ویو سے شہری اور دیہی سندھ کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ضلعی افسران تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

صوبائی محکمہ صحت نے اسپتالوں کی ایمرجنسی کو ہائی الرٹ کرنے اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Sindh Health Department

Hot Weather

Heat Waves

Pakistan Meteorological Department