Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرنائی: بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول دھماکا، 3 افراد جاں بحق،6 زخمی

بارودی سرنگ پھٹنے کے بعد لوگ اکٹھے ہوئے تو ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، پولیس
شائع 25 مئ 2023 09:58pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے زردالو میں پہلے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ جس کے بعد لوگ اکھٹے ہوئے تو ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے بارودی سرنگ کا دھماکا گاڑی گزرنے کے دوران ہوا۔ افسوسناک واقعہ میں جاں حق اور زخمی ہونے والے افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔

ضلع میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آواز سن کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی اسپتالوں میں طبی عملہ الرٹ ہوگیا۔

Balochistan Police

Balochistan law and order situation

Pakistan Law and order situation