Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

زمان پارک میں انٹرنیٹ بندکرنےکےاحکامات جاری ہوئے، رہنما پی ٹی آئی کا دعویٰ
شائع 24 مئ 2023 05:43pm

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروع معطل ہوگئی ہے، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں انٹرنیٹ بندکرنےکےاحکامات جاری ہوئے ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے جب کہ شہر میں پی ٹی سی ایل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کو حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے، اور کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں انٹرنیٹ بند کیا جائے، اس کے ساتھ ڈیٹا سروسز انٹرنیٹ بھی بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

imran khan

Farukh Habib

zaman park

Internet Down