Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات کا سنگوٹہ پبلک اسکول 7 روز بعد دوبارہ کھول دیا گیا

سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئی تھیں
شائع 24 مئ 2023 03:53pm

سوات کا سنگوٹہ پبلک اسکول پولیس کلیئرمس ملنے پر 7 روز کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

سنگوٹہ پبلک اسکول میں 16 مئی کو اسکول کے سرکاری گارڈ نے سرکاری کلاشنکوف سے اسکول کی بچیوں پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک بچی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: سوات: اہلکار کے بچیوں کو نشانہ بنانے کے پیچھے اصل حقائق کیا ہیں

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسکول کی سیکیورٹی کے لیے 22 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تمام اہلکاروں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

سنگوٹہ پبلک اسکول فائرنگ پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سمیت بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے سخت تٖشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سوات : اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سےطالبہ جاں بحق، ٹیچرسمیت 6 زخمی

نمائندہ آج نیوز انوار انجم کے مطابق اسکول انتطامیہ معاملے پر بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور جیل میں ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Sawat

KPK Police

KP Law and Order Situation

SCHOOL FIRING

Sangota School Firing