Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ذرائع
شائع 23 مئ 2023 11:53pm
شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ 16 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ روڈ مکہ منصوبے پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دے گی جب کہ اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

ECC

اسلام آباد