اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے 38 کروڑ روپےکے خفیہ اثاثے پکڑ لیے
تمام اثاثوں کی نشاندہی محمد خان بھٹی نے خود کروائی۔ ذرائع
لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے وزیاعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خفیہ اثاثے پکڑ لیے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے 38 کروڑ روپے کے محمد خان بھٹی کے خفیہ اثاثے پکڑے، تمام اثاثوں کی نشاندہی سابق پرنسپل سیکرٹری نے خود کروائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان شوگر مل سے 10 کروڑ جب کہ گھوٹکی شوگر مل سے 28 کروڑ روپےکے حصص پکڑے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محمد خان بھٹی کو جہلم جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن پنجاب کی گوجرانوالہ ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔
anti corruption punjab
Muhammad Khan Bhatti
مقبول ترین
Comments are closed on this story.