Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

کندھ کوٹ اور جیکب آباد میں آندھی سے بجی کا نظام درہم برہم ہوگیا
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں بادل کہیں کھل کر برسے تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

فیصل آباد گجرات، ساہیوال، چنیوٹ، پھالیہ، پشاور، کندھ کوٹ، جیکب آباد، جھل مگسی، اورباڑو میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اورباڑو اور جھل مگسی میں بارش سے موسم بدلا تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

پشاور میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے۔

کندھ کوٹ میں آندھی سے بجی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جیکب آباد میں برسات کے بعد بیشتر فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی معطل ہوگئی۔

ساہیوال اور فیصل آباد میں بھی آندھی کے باعث متعدد علاقوں کے فیڈر ٹرپ کرگئے، جس سے متعدد علاقوں میں شہریوں کو بجلی سے محروم ہونا پڑا۔

electricity

rainy weather

Pakistan Meteorological Department