Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ہیپناٹائز کے ذریعے بینک فراڈ ناکام، ملزم گرفتار

نظربندی کے ذریعے رقم لوٹنے کی کوشش کرنے والا شخص پولیس کے حوالے
شائع 23 مئ 2023 05:07pm
فوٹو ـــ اسکرین گریب
فوٹو ـــ اسکرین گریب

کراچی میں ہیپناٹائز کے ذریعے بینک میں فراڈ کی کوشش ناکام ہوگئی۔

شہر قائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں واقع نجی بینک میں ہیپناٹائز کے ذریعے فراڈ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

بینک میں نظربندی کرکے رقم لوٹنے کے ارادے سے آنے والے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم بینک میں لین دین کے دوران ہیپناٹائز کرکے فراڈ کرنا چاہتا تھا، نظربندی کرکے رقم چوری کرنے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جو غیرملکی شہری ہے۔

بینک انتظامیہ نے معاملے کی قانونی کارروائی کرانے سے انکارکردیا ہے، حراست میں لیے گئے شخص کو تفتیش کے لیے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi Street Crimes