Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاحتی مقام بحرین بازارمیں ایک بار پھر دریائے سوات کا پانی داخل

کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا
شائع 23 مئ 2023 03:43pm

سیاحتی مقام بحرین بازار میں ایک بار پھر دریائے سوات کا پانی داخل ہوگیا۔

خیبرپختون خوا کے خوبصورت ترین مقام بحرین میں واقع بازار میں سوات کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد بحرین سے لے کر اتروڑ تک لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث پانی سڑکوں اور بازاروں میں داخل ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کے بعد حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث سیاحوں سمیت سیکڑوں افراد پھنس گئے ہیں، اور مقامی افراد کو بھی آمدوفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Sawat

sawat river