Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں

حادثے کے باعث ریلوے کا اپ ٹریک بلاک
شائع 23 مئ 2023 01:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ریلوے کا اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

منگل کے روز کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

27 اپ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی، جو صبح 6 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوئی تھی۔

ریلوے انتظامیہ ٹریک کو بحال کرنے کے لیے روانہ ہوگئی جبکہ ٹرین میں سوار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Sukkur

Train

Derail

rohri railway station

shalimar express