Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاریں چوری کرنے والا جعلی سرکاری ملازم اور جعلی صحافی گرفتار

ملزم چوری شدہ کاریں بلوچستان منتقل کرتا تھا، پولیس
شائع 23 مئ 2023 12:27pm

کاریں چوری کرکے بلوچستان بھیجنے والا جعلی سرکاری ملازم اور جعلی صحافی گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب اے وی ایل سی پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

اے وی ایل پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم کار لفٹر ہے، اور اس نے سرکاری ادارے اور صحافت کا جعلی کارڈ بنوایا ہوا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی مبینہ کار لفٹر جعلی سرکاری ملازم اور جعلی صحافی بنا ہوا تھا، اور پولیس چیک پوسٹ پر بچنے کے لیے صحافتی کارڈ کا سہارا لیتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم چوری شدہ کاریں بلوچستان منتقل کرتا تھا، اور اس کے قبضے سے ایک پولیس افسر کی کار بھی برآمد ہوئی ہے جو اس نے چوری کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کاریں چوری کرنے کے لیے ماسٹر کی کا استعمال کرتا تھا۔

Terrorist Arrested

car lifter