Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بم سمیت گرفتار

دہشت گرد اپنے کلفٹن ٹارگٹ پر دھماکا کرنے جا رہا تھا، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ
شائع 22 مئ 2023 09:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کلفٹن اور ملاحقہ علاقوں میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔ جس کی شناخت ممتاز علی کے نام سے ہوئی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول بم مکمل تیار شدہ برآمد ہوا۔ ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ اسے کراچی میں دو ٹارگٹ دیے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے پہلا ٹارگٹ کلفٹن میں نجی ریسٹورنٹ اور دوسرا ابراہیم حیدری پروجیکٹ دیا گیا تھا، دونوں مقامات پر غیر ملکی کام کرتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی فورس کے مطابق دہشت گرد اپنے کلفٹن ٹارگٹ پر ریموٹ کنٹرول بلاسٹ کرنے جا رہا تھا تاہم پولیس نے کلفٹن میں نجی پارک کے قریب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

CTD

Karachi Crime

Karachi law and order situation