Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ن لیگ میں شامل

دوست محمد مزاری کی ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 06:19pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سردار دوست محمد مزاری نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اوران کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نوجوان رہنما ہیں، ان کے ہمارے ساتھ شامل ہونے سے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی۔

شفقت محمود کا ردعمل

دوسری جانب پارٹی کو خیر باد کہنے والے افراد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ دو قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کررہے ہیں، ایک وہ ہیں جنہیں ہم نے ٹکٹ نہیں دیا اور دوسرے وہ لوگ ہیں جو دباؤ برداشت نہیں کر پارہے ہیں، شاید ایک دو لوگ ایسے ہوں گے جو نظریاتی طور پر اختلافات رکھتے ہیں۔

maryum nawaz