Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا

19سال بعد کوئٹہ میں نیشنل گیمز ہورہے ہیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 04:10pm
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ پہنچنے جہاں گورنر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 34 ویں نیشنل گیمز پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 19سال بعد کوئٹہ میں نیشنل گیمز ہورہے ہیں، حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، ہم نے اپنے پہلے دور میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور کھیلوں کے میدان آباد کیے، اور اب بھی نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، جس قوم کےنوجوان صحت مند ہوں وہی قوم ترقی کرتی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بہت دلخراش تھا، جس طرح زیارت میں دہشت گردوں نے قائداعظم کے گھر کو آگ لگائی تھی، اسی طرح لاہور میں قائد اعظم کے گھر کو راکھ بنا دیا گیا، یہ کام ملک دشمنوں کا کام ہے، پشاور میں ریڈیو پاکستان کے دفتر کو جلا دیا گیا، حملہ آوروں نے شہداء کی بےحرمتی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حملے دہشت گردی اور ملک دشمنی ہے، دہشت گردی کاسر ضرور کچلیں گے، ہمیں آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

quetta visit