Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آگ سے اٹھنے والا دھواں کینیڈا سے امریکا پہنچ گیا

البرٹا کے حکام کو ایک ہفتے قبل لگنے والی آگ بارش سے ٹھنڈی ہونے کی امید
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 12:40am
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

کینیڈا کے حکام نے ایک ہفتے قبل لگنے والی آگ بارش سے ٹھنڈی ہونے کی امیدیں لگالیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں ایک ہفتہ قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کینیڈا کے دوسرے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات تک پھیل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں کینیڈا کے دونوں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد امریکا پہنچ گیا ہے۔ آگ نے مینیسوٹا، نیبراسکا، الینوائے، وسکونسن، وائیومنگ، یوٹاہ، واشنگٹن اور کولوراڈو سمیت امریکی ریاستوں میں دھواں پھیلایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق البرٹا کے حکام کو امید ہے کہ آنے والے ہفتے کے لیے ٹھنڈے درجہ حرارت اور بارشوں کی پیش گوئی سے آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو مدد ملے گی۔

البرٹا وائلڈ فائر کے انفارمیشن یونٹ مینیجر کرسٹی ٹکر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ماہرین نے موسم پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ صوبے میں اگر بارش ہوگئی تو اس سے بڑا ریلیف ملے گا۔

کینیڈا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے 2800 سے زائد فائر فائٹرز جنگلات میں لگی طویل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

البرٹا وائلڈ فائر کے مطابق اس سال 496 مقامات پر آگ لگی جس سے 8 لاکھ 42 ہزار ایکڑ سے زیادہ جنگلات جل گئے۔

fire incident

fire fighters

Canada Wildfire