Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش اور ژالہ باری کا امکان

کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 12:43am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مئی سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو آئندہ ہفتے وقفے وقفے سے اپنا اثر دکھائیں گی۔ بارش کے باعث ملک میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

22 سے 26 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 23 سے 26 مئی کے دوران سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بکھر سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بادل برسیں گے۔ 22 سے 24 مئی کے دوران بلوچستان اور بالائی سندھ میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا میں آندھی اور جھکڑ کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادارے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Rain

Heat Waves

Pakistan Meteorological Department