Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے

ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی، ریسکیو
شائع 21 مئ 2023 06:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔

شہر قائد میں پکنک کے لئے سمندر کا رُخ کرنے والے دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ہاکس بے منوڑہ اور سنہرا پوائنٹ پر پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ پپو ولد گانگو کے نام سے ہوئی۔

sea view

rescue 1122

Hawkes bay beach