Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 9 مئی کو ٹرک جلانے والا ملزم قانون کی پکڑ میں آگیا

عمران خان کی گرفتاری پر مشتعل افراد نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا
شائع 21 مئ 2023 03:36pm
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

کراچی میں نو مئی کو احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ٹرک جلانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزم نے9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلتے ہوئے ٹینکرز کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی۔ زیرحراست بزرگ ملزم نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کردیا ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

karachi

Pakistan Tehreek Insaf

imran khan arrested