Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئی

پاکستان سے رواں برس 81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کرینگے
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 11:26am

ملک بھر میں حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس روانہ ہوگئی ہے۔

پہلی پرواز 329 عازمین حج کے ساتھ مدینہ شریف روانہ ہوئی جبکہ لاہور میں سرین ایئر کی پرواز200 زائد حجاج کو لیکرمقدس سرزمین کیلئے روانہ ہوئی ہے۔

ائرپورٹ پر روانگی سے قبل حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حجاج کرام کے رشتہ داروں اور ائر پورٹ انتظامیہ نے حجاج کرام کو الوداع کیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی روانگی سے قبل تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تقریب میں وزیراعظم کے مشیر مذہبی امور شبیر احمدعثمانی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں خصوصی دعا کروائی گئی اور حجاج کرام کو مبارکباد دی گئی۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے حج پرواز 5 بجے روانہ ہوئی، سیرین ائیر لائن کی پرواز 279 مسافروں کو لیکر سعودیہ عرب روانہ ہوئی جبکہ لاہور ائرپورٹ پر حجاج کرام کی روانگی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

پی آئی اے 40 ہزار 700 حجاج کرام کو حجاج مقدس پہنچائے گا، سعودیہ ائیر لائنز کے ذریعے 36 ہزار حجاج کرام سعودیہ عرب پہنچے گے، ائیربلو 2 ہزار 250 جبکہ سرین ائیر لائن 2 ہزار 280 حاجیوں کو لے کر سعودیہ عرب کے لئے آڑان بھرے گی۔

فیصل آباد سے حج آپریشن کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد سے بھی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، شہر سے پی آئی اے کی پہلی فلائٹ پی کے 1341 ایئرپورٹ سے 155 عازمین حج لیکر حجاز مقدس کی طرف روانہ ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عازمین حج سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی، جب کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدہ سے عازمین حج کے لیے آسانیاں پیدا ہوئیں، عازمین حج مسلم امہ، وطن کی ترقی اور پاکستان کیلئے دعا کریں۔

فیصل آباد سے رواں سال 3500 عازمین حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوں گے، جن کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ سے 22 فلائٹس روانہ ہوں گی۔

کس شہر سے کتنے افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے؟

لاہور سے17 ہزار 629، کراچی سے 17 ہزار 630، اسلام آباد سے 26 ہزار 232، ملتان سے 6 ہزار 582، کوئٹہ سے 4 ہزار 50، سیالکوٹ سے 4 ہزار 484، فیصل آباد سے 3 ہزار 251، رحیم یار خان سے 468، سکھر سے 941 حجاج کرام سعودیہ عرب جائیں گے۔ پاکستان سے اس سال81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

Saudi Arabia

Hajj 2023