Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی بھی جماعت کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں، حامد خان

حکومت جھوٹے الزامات لگا کر عمران خان اور پی ٹی آئی کو سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے، رہنما تحریک انصاف
شائع 20 مئ 2023 09:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور معروف قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ حکومت جھوٹے الزامات لگا کر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے، حکومت پی ٹی آئی کا راستہ روک کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 17 کے تحت کسی جماعت کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں، کسی بھی جماعت کو کالعدم قرار دینے کیلئے پندرہ دن میں سپریم کورٹ میں ریفرنس ڈالنا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ انصاف کرے گی، عدالتی احکامات کے باوجود رہنماؤں کو رہا نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

pti

PDM

imran khan

politics may 20 2023