Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا

گراونڈ کو خود ساختہ نام سے منسوب کرکے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا، ضلعی انتظامیہ
شائع 20 مئ 2023 06:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کے نام سے منسوب کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراونڈ کو خود ساختہ نام سے منسوب کیا گیا اور سرکاری زمین کو کمرشل بنیاد پر ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

انتظامیہ نے کہا کہ گراونڈ میں اہل محلہ کو جانے کی بھی اجازت نہیں تھی، اس سلسلے میں انہوں نے درخواست جمع کروائی تھی، لہٰذا گروانڈ اب عام عوام کے لئے کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف عالمگیر خان نے تعمیر کروایا تھا۔

karachi

imran khan

cricket ground