Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکہ مکرمہ، ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

شہبازشریف کی وزارتِ مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت
اپ ڈیٹ 20 مئ 2023 09:43am
فائر فائٹرز کرین کا استعمال کرتے ہوئے ایک کثیر المنزلہ چھوٹے ہوٹل کی بالائی منزل تک پہنچ رہے ہیں - اسکرین گریب/ ویڈیو
فائر فائٹرز کرین کا استعمال کرتے ہوئے ایک کثیر المنزلہ چھوٹے ہوٹل کی بالائی منزل تک پہنچ رہے ہیں - اسکرین گریب/ ویڈیو

مکہ مکرمہ میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہوگئے، جس کی دفتر خارجہ نے تصدیق کردی ہے۔

شاہراہ ابراہیم خلیل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل میں آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے علاقے قصور اور بورے والا سے ہے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کی کلاک ٹاور سے خانہ کعبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دفتر خارجہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں آگ لگنے سے آٹھ پاکستانی شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے، پاکستانی سفارتی مشن مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےعمارت میں آتشزدگی کے واقعے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی، تعزیت اور مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہبازشریف نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائیں۔

Saudi Arabia

Makkah

Umara pilgrims