Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریڈیو پاکستان حملہ، افغان جنگ سمیت کئی نشر ہونے والے پروگرامز کا ڈیجٹل ڈیٹا تباہ

جس سسٹم میں ڈیٹا موجود تھا اس کو شرپسندوں نے تباہ کردیا ہے، پروگرام منیجر
شائع 20 مئ 2023 01:10am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر پختون خوا میں دس مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کے دوران افغانستان جنگ سمیت کئی نشر ہونے والے پروگرامز کا ڈیجٹل ڈیٹا تباہ ہوگیا۔

ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ اور چوری کے واقعات کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اکھٹا کرنے کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

توڑ پھوڑ کے دوران ریڈیو پاکستان کے نشریاتی پروگرام کی ریکارڈنگز تباہ ہوئیں جن میں کئی تاریخی پروگراموں کی محفوظ ڈیجٹل ریکارڈنگ بھی شامل تھیں۔

پروگرام منیجر حبیب النبی کے مطابق 10 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مظاہرین نے تاریخی نشریاتی پروگرام افغان جنگ 1979 کی ریکارڈنگ ضائع کردی۔

جس سسٹم میں ڈیٹا موجود تھا اس کو شرپسندوں نے تباہ کردیا ہے، تاریخی پروگرام ہندارہ کی محفوظ ریکارڈنگ بھی تباہ کردی گئی ہے، تاریخی پروگرام ہجرہ کی ڈیجٹل ریکارڈنگ بھی غائب ہے۔