Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم: گیس سیلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا، 5 افراد جھلس گئے

جھلسنے والے افراد کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیا گیا
شائع 19 مئ 2023 08:56am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

جہلم میں گیس لیکج کے باعث سیلنڈر پھٹنے سے زورداردھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے گھر میں موجود 5 افراد جھلس گئے۔

جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پیرشاہ وسن میں ایل پی جی سیلنڈر لیکج کے باعث دھماکہ ہوا اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی سے گھرمیں موجود 75 سالہ بزرگ محمد اصغر، 28سالہ خوشنود اختر،57سالہ شبیر، 38سالہ عدنان اور 35 سالہ یاسر جھلس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے فائر فائیٹرز نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا، جھلسنے والے افراد کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیا گیا ہے۔

Jehlum

Cylinder blast