Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرتضی وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ، نثار کھوڑو کی تردید

میڈیا میں چلنے والے ناموں میں کوئی صداقت نہیں، نثار کھوڑو
اپ ڈیٹ 18 مئ 2023 06:03pm
ترجمان سندھ حکومت اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی۔ فوٹو — کراچی
ترجمان سندھ حکومت اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی۔ فوٹو — کراچی

پیپلزپارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے میئرکراچی بنانے کے لئے قیادت سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اور میئر کراچی کے لئے قرعہ سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کے نام نکلا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اس حوالے سے اپنی پھوپھو اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مشاورت کی، جس کے بعد مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے کاشف شورو کو حیدرآباد کا میئر بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا نام فائنل نہیں ہوا، پارٹی تاحال امیدواروں کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ میڈیا میں چلنے والے ناموں میں کوئی صداقت نہیں، ناموں سے متعلق مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

karachi

Murtaza Wahab

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)