Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ ٹرانسپورٹ کی بس مالکان کو کرایوں میں فوری کمی کی ہدایت

کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ
شائع 17 مئ 2023 07:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کوکرایوں میں فوری کمی کے لئے خط ارسال کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کو کرایوں میں کمی کے لئے خط ارسال کیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس مالکان کو خط میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

karachi

Public Transport