Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹاسک فورس کا چڑیا گھرمیں ہتھنی نورجہاں کے رہنے کی جگہ کا جائزہ

پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی تو میڈیا سےشئیر کرینگے، ڈائریکٹرچڑیا گھر
شائع 17 مئ 2023 03:36pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

حال میں بیماری کے باعث چل بسنے والی والی بہتھنی نورجہاں کے رہنے کی جگہ کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس کراچی کے چڑیا گھر پہنچ گئی۔

ٹاسک فورس نے ڈائریکٹرچڑیا گھرکنورایوب کے ہمراہ ہتھنی کے رہنے کی جگہ دیکھی۔ اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے صدر ندیم خالد نے کہا کہ ٹاسک فورس بنانے کا مقصد جانوروں کا معاٸنہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہے کہ کھانے کی مقدار اور ٹیسٹ صحیح ہورہے یا نہیں، اس حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کی بھی مدد لے رہے ہیں۔

حکومت سندھ کی تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں 12ارکان شامل ہیں۔

خالد ندیم کے مطابق چڑیا گھر کا دورہ کیے جانے کے بعد ایک رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ جانوروں کی دیکھ بھال، جگہ اور تمام ترانتظامات کا جاٸزہ لے کر مسائل حل کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹرچڑیا گھرکنورایوب نے کہا کہ ہتھنی مدھوبالا اکیلے رہ گٸی ہے، تو چڑیا گھر انتظامیہ نےاسے سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں ، دیکھنا ہے کہ آخر نورجہاں کی موت کی وجہ کیا تھی ۔

کنورایوب نے مزید بتایا کہ تمام انتظامات مکمل کیے جانے کے بعدفور پاز کی ٹیم دوبارہ دورہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی من گھڑت خبریں چل رہی ہیں جن میں کوٸی صداقت نہیں ہے، مدھوبالا کے مختلف بلڈ ٹیسٹ اور دیگررپورٹس سانے آنے پر میڈیا کے ساتھ شٸیرکریں گے۔

Elephant

Karachi Zoo