Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے کے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل

خصوصی پروازوں سے65 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا
شائع 17 مئ 2023 01:56pm

بوئنگ777 اور ایئر بس 320 طیاروں کی خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قبل ازحج آپریشن21مئی سے شروع کیا جائے گا جو 22 جون تک جاری رہے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق حج آپریشن بوئنگ777 اور ایئربس 320 طیاروں کے ذریعے ہوگا، اور خصوصی پروازوں سے 65 ہزارعازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے نے حج شیڈول وزارت مذہبی امور،سعودی جنرل سول ایوی اتھارٹی کوارسال کردیا ہے، جس کے مطابق پی آئی اے جدہ اور مدینہ کیلیے اپنا حج پرواز آپریٹ کرے گی، اور 21 مئی کو پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ کیلئے روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی کے741 اسلام آباد سے 300 عازمین کو لے کر جدہ کے لیے روانہ ہوگی، کراچی، لاہور، اسلام آباد ،سیالکوٹ اور فیصل آباد سے حج پروازیں آپریٹ ہوں گی، جب کہ پشاور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے بھی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی، جو 2 اگست تک جاری رہے گی۔

Hajj policy

Hajj 2023

Saudi Arabia hajj policy 2023

PIA Hajj Operation