Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث 1200 مظاہرین گرفتار

450 افراد تھری ایم پی او جبکہ 300 افراد 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار
شائع 17 مئ 2023 09:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

خیبرپختونخوا میں جلاؤگھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں زور پکڑنے لگیں، پولیس نے اب تک 1200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں پُرتشدد مظاہرین نے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

اب تک کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے صوبے بھر میں 1200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے، جس میں 300 افراد کو 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ 450 گرفتاریاں ایم پی او کے تحت کی گئیں۔

صوبے بھر میں مظاہرین کے خلاف 112 مقدمات درج کیے گئے جس میں 7 اے ٹی اے کے تحت 18 مقدمات درج کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مظاہروں میں 200 سے زائد سرکاری ملازمین بھی شامل تھے، جن کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

اسی طرح ممکنہ طور پر آرمی ایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا میں بھی چند مقدمے چلائے جائیں گے۔

imran khan

KPK

Burn and surround

imran khan arrested

PTI Leaders arrested

Politics may 17 2023