Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات : اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سےطالبہ جاں بحق، ٹیچرسمیت 6 زخمی

فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 16 مئ 2023 04:06pm

سنگوٹہ میں اسکول میں فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق جب کہ پانچ طالب علم اور ایک اسکول ٹیچر زخمی ہوگئے۔

سوات میں پولیس اسٹیشن منگلور کی حدود میں واقع سنگوٹہ اسکول میں فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق جبکہ پانچ طالب علم اور ایک اسکول ٹیچر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسکول پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ اسکول میں ڈیوٹی پر مامور محمد عالم خان نامی پولیس اہلکار سے ہوئی، جس نے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 9 سالہ روما سکنہ چار باغ جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے، زخمی بچیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے کہ بچیوں پر فائرنگ کیوں کی گئی ہے۔

firing

Sawat

SCHOOL FIRING