صحت کارڈ پلس بند ہونے کا خدشہ: کے پی حکومت کو 18 مئی کی ڈیڈلائن
خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر فنڈز کی ادئیگی کے لیے انشورنس کمپنی نے خیبرپختونخوا حکومت کو 18 مئی کی ڈیڈلائن دے دی۔
فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس ایک بار پہلے بھی خیبرپختونخوا میں ایک روز کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی یقین دہانی پر پروگرام بحال کردیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر صحت کارڈ بند ہونے کا امکان بڑھ گیا۔
مزید پڑھیں: فنڈز کی عدم ادائیگی، کےپی میں صحت کارڈ ایک بار پھر معطل ہونے کا امکان
صحت کارڈ کی انشورنس کمپنی سٹیٹ لائف نے صحت کارڈ پینل پر شامل اسپتالوں کو مراسلہ ارسال کرکے آگاہ کردیا ہے کہ 18 مئی کے بعد صحت کارڈ پلس بند ہوگا۔
مراسلے میں حکومت کو فنڈز کی ادائیگی کے لیے 18 مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے صحت کارڈ جاری رکھنے کے لیے انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے جاری کرنے تھے جس میں جزوی ادائیگی کردی گئی ہے۔
انشورنس کمپنی کے مطابق مکمل ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں صحت کارڈ 18 مئی کے بعد بند ہوگا۔
Comments are closed on this story.