Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون بن کر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 16 مئ 2023 10:50am

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون بن کر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون بن کر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سمیع اللہ نے خاتون کے نام سے فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں اور وہ آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم متاثرہ شخص کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا، جب کہ اس نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا، اور متاثرہ شخص کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کو جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے میں لے کر فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، مقدمےکی تفتیش جاری ہے۔

Arrested