Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور کے پی کے بعد بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی
شائع 15 مئ 2023 05:53pm

بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی.

پنجاب، خیبرپختون خوا اور اسلام آباد کے بعد اب بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کی سفارش کی تھی، صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج صوبے میں امن کے قیام کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ جاری ہے، اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے دارالحکومت کے علاوہ چار صوبوں میں دفعہ 144 بھی ناٖفذالعمل ہے، جب کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کی گئی ہے۔

pakistan army

بلوچستان

Imran Khan Arrest