Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس اور دیگرججز کیخلاف ریفرنس کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک منظور

خصوصی کمیٹی بنے گی، تجویز خواجہ آصف نے پیش کی
شائع 15 مئ 2023 02:44pm

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال اوردیگر ججز کے خلاف ریفرنس کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک قومی اسمبلی نے منظورکرلی ہے۔

مجوزہ کمیٹی میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں ججز کیخلاف ریفرنس کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک شازیہ ثوبیہ سومرو نے پیش کی۔

خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی تھی۔

Chief Justice

Khawaja Asif

judges

Politics May 15 2023