خیبرپختونخوا: سیکیورٹی خدشات کےباعث آج سے شروع ہونیوالی انسدادِ پولیو مہم ملتوی
مہم کے دروان 35 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا
خیبرپختونخوا میں آج سے شروع ہونیوالی انسدادِ پولیو مُہم سیکیورٹی خدشات کی باعث ملتوی کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دروان 35 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن مہم اب 22 مئی سے شروع ہوگی۔
پنجاب سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج (پیر) شروع ہو رہی ہے جو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔
پنجاب کے 12 اضلاع اور سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان کے 18 اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے بارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظی قطرے پلائے جائیں گے۔
Polio Campaign 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.