Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار

سینئر رہنما کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتارکیا
شائع 14 مئ 2023 02:03pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہورکے علاقے ڈیفینس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میاں محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتارکیا ہے۔

آج صبح ہی پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیصل مہر کو سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں گُھس کر توڑ پھوڑ کی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک متعدد کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

imran khan arrested

Mian Mehmood ur Rasheed