فلم ’سپر پنجابی‘ ملک میں لگی آگ کو ٹھنڈا کرے گی، مصفطی قریشی
پاکستانی فلم سپر پنجابی کو پاکستانی سمیت کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کردیا، فلم پریمئر کے موقع کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستارے بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئے ۔
ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سپر پنجابی‘ کا رنگا رنگ پریمئر کراچی کے مقامی سنیما میں ہوا جہاں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ، ثنا، افتخار ٹھاکر اور ناصر چنیوٹی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار محسن حیدر عباس کا کہنا تھا کہ فلم کا نام سپر بنجابی ہے یہ بہت مشکل پنجابی نہیں بولی گئی سب کے سمجھ آئے گی۔
اداکارہ صائمہ بلوچ نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ فلم دیکھ کر آپ کو خوشی ملے گی ۔
فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی جسے اپنے مالک کا وفادار دکھایاگیا لیکن اس کے باوجود ملنے والی رسوائی اسے غیر قانونی کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے اور غلط فہمی کے باعث اس کی ذاتی زندگی بھی مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے ۔
پریمئر کے موقع پر آئے سنیئر اداکار مصطفی قریشی نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران فلم کو پانی کا بلبلہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے اور اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا کام یہ فلم کرے گی ۔
اداکار ثاقب سمیر نے شہریوں سے کہا کہ ملک میں جاری موجوہ افرہ تفری کے دوران جھوٹی سیاسی فلموں کے بجائے اصل فلم دیکھیں۔
انہوں کا کہنا تھا کہ مجھے اتنی پنجابی نہیں آتی اس لیے فلم میں تھوڑی مشکل ہوئی لیکن میرے اداکار ٹیپو بھائی بہت مدد کی کیونکہ ان کی پنجابی بہت اچھی ہے ۔
فلم میں اداکار ٹیپو اور ثاقب سمیر کو گینگسٹر گروپ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو پیسے کی خاطر واردارت کرتے ہیں ۔
یہ فلم دنیا کے 800 سے زائد سینما اسکرینوں پر پیش کی جائے گی اس حوالے ہدایتکار ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ ہماری فلم میں وہ سب کچھ ہے جو عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے فلم کو عام دنوں میں ریلیز کیا ۔
ہدایتکار کا مانناتھا کہ اگر فلم کا کانٹنٹ اچھا ہو تو لوگ کبھی بھی دیکھنے آئیں گے جیسے لوگ ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے آتے ہیں۔
اس فلم کے پروڈیوسر افتخار ٹھاکر ہیں جبکہ فلم کے رائٹر ناصر ادیب ہیں۔
Comments are closed on this story.