Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم: دُولہے نے اپنی شادی پر ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر برسادیئے

ڈالروں کو سمیٹنے کیلئےعوام کی بڑی تعداد امڈ آئی
شائع 13 مئ 2023 02:21pm

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی تاریخ میں ہوئی مہنگی ترین شادی جہاں دولہے نے دل کھول کر اپنی دولت لٹا دی، دولہے کے عزیزو اقارب نے ہیلی کاپٹرسے امریکی ڈالر برسا دیئے۔

برطانوی پائلٹ دولہا نے شادی میں اپنی دولہن کو ہیلی کاپٹر پر لینے آیا اور باراتیوں کے لیے 50 سے زائد لگژری گاڑیوں کا بندوبست کیا۔

دولہا کو30 لاکھ مالیت کے ساتھ ساتھ ڈالرز اور پاؤنڈز کے ہار پہنائے گئے اور دولہے کے عزیزو اقارب اور دوستوں نے ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر برسائے۔

معروف روحانی اور کاروباری شخصیت سید عنصر شاہ گیلانی کے بیٹے وقاص کی شادی سوہاوہ کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی تصور کی جارہی ہے۔

دولہے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا چکر لگوایا گیا میرج ہال پہننے پر بھی بارش کی طرح ڈالر برساۓ گئے۔

بارات کا نظارہ دیکھنے اور ڈالروں کو سمیٹنے عوام کی بڑی تعداد جی ٹی روڈ پر امڈ آئی، گھڑ ڈانس کا مظاہرہ ہوا، مہمانوں کی تواضح مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔

Jhelum

Groom