پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، تحقیقات شروع
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مبینہ طور پر جعلی نکلا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر فاروق افضل کے وارڈ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا جس میں ظاہر کیا کہ پرویز الٰہی ٹائیفائیڈ کا شکار ہیں اور انہیں پیٹ میں درد بھی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مبینہ میڈیکل سرٹیفکیٹ شعبہ سرجری نے جاری کیا جو کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتا جب کہ پرویزالٰہی ایک بار بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لئے سروسز اسپتال سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ تیار کروایا جو مبینہ طور پر جعلی نکل آیا۔
نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرویز الٰہی کے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سرٹیفکیٹ سروسز اسپتال سے کیسا تیار ہوا اس کی ٹحقیقات ہوں گی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سرجری ڈیپارٹمنٹ ٹائیفائیڈ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار نہیں کرسکتا، لہٰذا عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گا اور سرٹیفکیٹ تیار کرنے والوں خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
Comments are closed on this story.