Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قائمہ کمیٹی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور نہ ہوسکا

توہین پارلیمنٹ بل پرآئندہ ہفتےدوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
شائع 12 مئ 2023 05:16pm

قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط و استحقاق کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور نہ ہوسکا۔

قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط و استحقاق کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، جس میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظوری کے لئے پیش کیا گیا، تاہم کمیٹی بل کی منظوری نہ دے سکی، اور توہین پارلیمنٹ بل پر آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام ممبران توہین پارلیمنٹ بل پر متفق ہیں، بل کو مزید غور کے لئے منظوری مؤخر کی ہے۔

رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی آئندہ ہفتے یہ بل منظور کر لے گی، سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے توہین پارلیمنٹ بل پر مشاورت کی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین استحقاق کمیٹی رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ کے بل کی تحریک ایوان میں پیش کیا تھا۔

حکومت نے توہین پارلیمنٹ بل کی حمایت کردی اور بل کو مزید غور کے لیے کمیٹی کو بجھوانے کی تجویز دی تھی۔

Parliment

Contempt of parliament bill